بنگلہ دیش :سابق صدر ضیا کے قتل کیس میں 44 سال بعد ریٹائرڈ فوجی افسر گرفتار

بنگلہ دیش :سابق صدر ضیا  کے قتل کیس میں 44 سال  بعد ریٹائرڈ فوجی افسر گرفتار

ڈھاکہ (اے ایف پی) بنگلہ دیش پولیس نے سابق صدر ضیا الرحمن کے قتل کے کیس میں ایک ریٹائرڈ فوجی افسر کو 44سال بعد گرفتار کر لیا ہے ۔

پولیس کے مطابق محمد مظفر حسین 1981 میں فوجی بغاوت کے دوران ضیا الرحمن کے قتل کے بعد سے مفرور تھے ۔ پولیس ڈیٹیکٹو برانچ کے سربراہ محمد شفیق الاسلام نے بتایا کہ ملزم کو ڈھاکہ پہنچتے ہی حراست میں لیا گیا اور دوران تفتیش اس نے مبینہ طور پر اپنے کردار سے متعلق معلومات فراہم کیں۔ ضیا الرحمن کو 1981 میں چٹاگانگ میں قتل کیا گیا تھا، جس کے بعد فوجی عدالت نے 18 افسروں کو سزا سنائی، جن میں سے 13 کو پھانسی دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...