نیتن یاہو دوبارہ منتخب ہوئے تو 23 فیصد اسرائیلی ملک چھوڑ سکتے ہیں :سروے رپورٹ

 نیتن یاہو دوبارہ منتخب ہوئے تو 23 فیصد اسرائیلی ملک چھوڑ  سکتے ہیں :سروے رپورٹ

تل ابیب(نیوز مانیٹرنگ )اسرائیل میں ٹیلی ویژن چینل 12 کے ایک حالیہ سروے کے مطابق، اگر موجودہ وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو دوبارہ ملک کے وزیر اعظم منتخب ہوتے ہیں۔۔۔

 تو تقریباً 23 فیصد اسرائیلی یا تو خود ملک چھوڑنے کا سوچ رہے ہیں یا ان کا کوئی قریبی رشتہ دار ایسا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ سروے میں شامل 67 فیصد افراد نے حکومت کے حالیہ قوانین کی سخت مخالفت کی ہے۔ ان قوانین میں تورات کی تعلیمات کو نیم آئینی درجہ دینا اور کٹر مذہبی (الٹرا آرتھوڈوکس)یہودیوں کو لازمی فوجی سروس سے استثنیٰ فراہم کر کے گرفتاری سے بچانے جیسے اقدامات شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...