یوکرینی ڈرون حملے ، روسی لاجسٹک مراکز نشانہ، 8 افراد ہلاک،60زخمی
ماسکو(اے ایف پی)یوکرین کے دھماکا خیز مواد سے لیس ڈرونز نے ہفتے کو روس کے دارالحکومت ماسکو اور تامبوف کے علاقوں میں لاجسٹک مراکز کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 60زخمی ہو گئے۔
روسی حکام نے بتایا کہ ماسکو کے علاقے میں ایک آئل ڈپو بھی حملے کی زد میں آیا، جبکہ تامبوف میں وائلڈ بیریز کے لاجسٹک مرکز کو نقصان پہنچا۔ ماسکو کے میئر کے مطابق یوکرین نے 370 سے زائد ڈرون دارالحکومت کی جانب بھیجے گئے جنہیں روکنے کی کوشش کی گئی۔ادھر روسی حملوں میں یوکرین میں بھی ایک شخص ہلاک اور 13 زخمی ہوئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments