اینویڈیا سربراہ کی جیکٹ 9 لاکھ 60 ہزار ڈالر میں فروخت
نیویارک(اے ایف پی)اے آئی کمپنی اینویڈیا کے سربراہ جینسن ہوانگ کی سیاہ چمڑے کی جیکٹ نیویارک میں ہونے والی نیلامی میں 9 لاکھ 60 ہزار ڈالر میں فروخت ہو گئی، جو اس کی ابتدائی تخمینی قیمت سے 16 گنا زیادہ ہے۔
نیلام گھر سوتھبیز کے مطابق ٹام فورڈ کی تیار کردہ اس جیکٹ کیلئے 45 خریداروں نے بولی لگائی۔ جینسن ہوانگ اپنی ہر عوامی تقریب میں چمڑے کی جیکٹ پہننے کی وجہ سے منفرد شناخت رکھتے ہیں۔ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم ایج انسٹیٹیوٹ کو دی جائے گی، جو تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کیلئے کام کرنے والا غیر منافع بخش ادارہ ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments