ایران :نامعلوم افراد کی فائرنگ معروف سنی عالم مولوی محمد انور ریگی قتل

ایران :نامعلوم افراد کی فائرنگ  معروف سنی عالم مولوی محمد انور ریگی قتل

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے جنوب مشرقی سرحدی قصبے میرجاوہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے معروف سنی مذہبی رہنما مولوی محمد انور ریگی جاں بحق ہوگئے ۔۔۔

 ایرانی سرکاری میڈیا اور مقامی حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول میرجاوہ کی ایک مسجد میں جمعہ کا خطبہ دیتے تھے ۔حکام نے کے مطابق اس قتل کا مقصد صوبہ سیستان بلوچستان میں فرقہ وارانہ کشیدگی اور امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنا ہو سکتا ہے ۔ میرجاوہ کا سرحدی قصبہ ایرانی صوبے سیستان بلوچستان میں واقع ہے جس کی آبادی کا تعلق زیادہ تر بلوچ نسل کی سنی مسلم برادری سے ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...