غیر ملکی سپیشلسٹ ڈاکٹر سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج کرینگے : مریم نواز
ہیلتھ کنیکٹ پروگرام شروع ،بہترین پاکستانی نژاد،غیر ملکی ڈاکٹرز سروسز،عملے کو تربیت دینگے سرکاری ہسپتالوں میں بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کر نے کا عزم کر رکھا ہے :وزیر اعلیٰ
لاہور (سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے منفرد ویژنری اقدام کے تحت پنجاب ہیلتھ کنیکٹ پروگرام شروع کردیاہے ،بہترین غیر ملکی سپیشلسٹ ڈاکٹر پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج کریں گے ،وزیراعلیٰ کی ہدایت پر شروع کئے پنجاب ہیلتھ کنیکٹ پروگرام کے تحت پاکستانی نژاد اور غیر ملکی ڈاکٹرز اور سرجنز سرکاری ہسپتالوں میں سروسز دیں گے ، پروگرام کے تحت غیر ملکی ڈاکٹرز اور سرجنز مقامی طبی عملے کو جدید طبی مہارتوں کی تربیت بھی دیں گے ۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں بین الاقوامی معیار کی طبی سہولیات فراہم کر نے کا عزم کر رکھا ہے ،پنجاب میں ہیلتھ کا نظام عالمی معیار کے مطابق کیا جا رہا ہے ، پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی کمی کو ہیلتھ کنیکٹ پروگرام کے تحت پورا کیا جارہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments