دوبارہ شادی میری قسمت میں نہیں تھی:حنا دلپذیر
کراچی (این این آئی) اداکارہ حنا دلپذیر نے کہا ہے کہ میں دوسری شادی کے خلاف نہیں تھی لیکن یہ میری قسمت میں نہیں تھی۔
حنا دل پذیر نے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے نزدیک گھر اور خاندان کی بہت اہمیت ہے ، لیکن اگر 2افراد ایک ساتھ خوش گوار زندگی نہیں گزار سکتے تو بہتر ہے کہ وہ باہمی احترام کے ساتھ علیحدگی اختیار کر لیں۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ خاندان میرے لئے ہمیشہ اہم رہا، لیکن ہر شخص کی قسمت میں روایتی خاندانی زندگی نہیں لکھی ہوتی۔ انہوں نے کا کہ میں دوبارہ شادی کے خلاف کبھی نہیں رہیں لیکن دوبارہ شادی میری قسمت میں نہیں تھی، انسان کو خود ترسی کا شکار ہونے کے بجائے اپنے حالات کو قبول کرنا چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments