مختلف خصوصیات والی اربوں روپے کی سب سے انوکھی گھڑی
لاہور(نیٹ نیوز)سوئس کمپنی ‘واشیرون کانسٹینٹن’ نے ‘برکلے گرینڈ کامپلیکیشن’ نامی ایک ایسی پاکٹ واچ تیار کی ہے جس میں ریکارڈ 63 اضافی خصوصیات موجود ہیں ۔
اس انوکھے پروجیکٹ کا آغاز سال 2015 میں اس وقت ہوا جب ایک گمنام امیر کبیر خریدار نے کمپنی کو ایک خاص گھڑی بنانے کا آرڈر دیا جس میں عبرانی کیلنڈر اور بیک وقت کئی ایونٹس کا وقت ناپنے والی سٹاپ واچ جیسی انوکھی شرطیں شامل تھیں۔ گھڑی کا اصل کمال ہی یہ ہے کہ گھڑی سازوں نے صرف 2 انچ کے قطر اور 18 قراط سفید سونے سے بنے محض 960 گرام وزنی کیس کے اندر 2,870 ننھے مکینیکل پرزے اس طرح فٹ کیے کہ گھڑی کے دونوں اطراف تمام خصوصیات واضح نظر آتی ہیں۔ اگرچہ کمپنی کی طرف سے اس نایاب گھڑی کی اصل قیمت کو صیغہ راز میں رکھا گیا ہے ، تاہم ماہرین کا اندازہ ہے کہ اس کی قیمت 10 ملین ڈالرز سے زیادہ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments