سابق شوہر میری شہرت برداشت نہیں کر سکے تھے :بشری انصاری
کراچی (آئی این پی)سینئر اداکارہ بشری انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ سابق شوہر اقبال انصاری میری شہرت کو برداشت نہیں کر پاتے تھے ۔
اپنے طلاق کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے بشری انصاری نے کہا کہ میں ان کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرتی یہ نہیں کہوں گی کہ میرا فیصلہ بہت اچھا یا انتہائی دانشمندانہ تھا اور نہ ہی میں خود کو بہت ذہین سمجھتی ہوں، بعض اوقات انسان اپنی زندگی کے مسائل سے بھاگ جانا چاہتا ہے اور میں بھی اسی کیفیت میں تھی، مجھے نہیں معلوم معاملات اس نہج پر کیسے پہنچے لیکن آخرکار ہماری طلاق ہو گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments