20 فیصد برآمدات کیساتھ امریکہ سب سے بڑی برآمدی منڈی رہا

20 فیصد برآمدات کیساتھ امریکہ سب سے بڑی برآمدی منڈی رہا

کراچی (کامرس رپورٹر) مالی سال 26-2025کے دوران امریکا 20 فیصد برآمدات کیساتھ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی رہا۔

 دوسری جانب چین، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے ساتھ بلند درآمدات کے باعث پاکستان کو سب سے زیادہ تجارتی خسارے کا سامنا بھی ان ہی ممالک کے ساتھ کرنا پڑا، جس سے ملکی تجارتی توازن پر دباؤ برقرار رہا، اسٹیٹ بینک اور تجارتی اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے امریکا کو 2ارب 86 کروڑ ڈالر مالیت کی اشیا برآمد کیں۔ ماہرین کے مطابق ٹیکسٹائل، گارمنٹس، ہوم ٹیکسٹائل، چمڑے کی مصنوعات، کھیلوں کا سامان اور طبی آلات پاکستانی برآمدات کی اہم مصنوعات میں شامل ہیں، جن کی امریکا میں مسلسل طلب برقرار ہے ۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ پاکستان کی دوسری بڑی یورپی برآمدی منڈی رہا، جہاں 1 ارب 42 کروڑ 30 لاکھ ڈالر مالیت کی مصنوعات برآمد کی گئیں۔اسی عرصے میں اسپین کو 1 ارب 37 کروڑ 70 لاکھ ڈالر، نیدرلینڈز کو 94 کروڑ 20 لاکھ ڈالر جبکہ جرمنی کو 76 کروڑ 50 لاکھ ڈالر مالیت کی اشیا برآمد کی گئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کے مجموعی برآمدی شراکت داروں میں امریکا 20 فیصد کے ساتھ پہلے، چین 9فیصد کے ساتھ دوسرے اور برطانیہ 7 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پررہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...