تماشہ 5میں انٹری کی افواہوں پر علیزے شاہ کا سخت جواب

 تماشہ 5میں انٹری کی افواہوں  پر علیزے شاہ کا سخت جواب

کراچی (آئی این پی)اداکارہ علیزے شاہ نے ریئلٹی شو تماشا سیزن 5 میں شرکت سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر جواب دے دیا۔

 سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ایک پوسٹ میں مداحوں نے خواہش ظاہر کی کہ وہ علیزے شاہ کو تماشا سیزن 5 میں دیکھنا چاہتے ہیں، جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ نہ ہی ان کا اتنا بجٹ ہے اور نہ ہی اتنی اوقات۔اداکارہ کا یہ بیان دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ،بعض صارفین نے علیزے شاہ کے بے باک انداز کی حمایت کی جبکہ کئی افراد نے ان کے الفاظ کو غیر ضروری اور سخت قرار دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...