سلیم تنولی ہری پور چیمبر کے پہلے اچیومنٹ ایوارڈ کے حقدار قرار
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سلیم خان تنولی، چیئرمین فیکٹ گروپ آف کمپنیز، سی ای او ایپیکس پولی مرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، صدر ہزارہ بزنس فورم اور ڈائریکٹر پاکستان جاپان بزنس فورم کو ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے باوقار ’’فرسٹ اچیومنٹ ایوارڈ‘‘سے نوازا گیا۔
یہ ایوارڈ گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیش کیا۔یہ ایوارڈ سلیم خان تنولی کی شاندار قیادت، وسیع صنعتی تجربے اور ایپیکس پولی مرز(پرائیویٹ) لمیٹڈ کے پاکستان کے مینوفیکچرنگ سیکٹر میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔سلیم خان تنولی کی قیادت میں ایپیکس پولی مرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے پاکستان کی پولی مر انڈسٹری میں ایک معتبر نام حاصل کر لیا ہے ۔ ان کی خدمات نے صنعتی ترقی، جدت کو فروغ اور صارفین کے لیے قدر پیدا کرنے کے ساتھ پاکستان کے مینوفیکچرنگ سیکٹر کی ترقی میں بھی مدد دی ہے ۔ایوارڈ وصول کرنے پر سلیم تنولی نے ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور گورنر فیصل کریم کنڈی کا اس باوقار اعزاز پر دلی شکریہ ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments