ایران کی فٹبال ورلڈ کپ جیتنے پر سپین کو مبارکباد

ایران کی فٹبال ورلڈ کپ  جیتنے پر سپین کو مبارکباد

تہران (اے ایف پی)ایران نے فٹبال ورلڈ کپ جیتنے پر سپین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کامیابی سے دنیا بھر میں امریکا اور اسرائیل کی پالیسیوں کے مخالف افراد کو خوشی ملی۔

ایرانی حکام نے سپین کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں پر تنقید اور ایران جنگ کے حوالے سے میڈرڈ کے مؤ قف کو سراہا۔ ایرانی اعلیٰ مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے کہا کہ سپین کی ٹیم اور حکومت کی جانب سے فلسطینی عوام کی حمایت نے آزادی اور انصاف پسند اقوام کو متاثر کیا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی سپین کے مؤ قف کو قابل قدر قرار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...