پیدائش کے وقت بچے تبدیل، 38 سال بعد ہسپتال پر مقدمہ

 پیدائش کے وقت بچے تبدیل، 38 سال بعد ہسپتال پر مقدمہ

نارتھ ڈکوٹا (نیٹ نیوز)امریکی ریاست نارتھ ڈکوٹا کے ایک ہسپتال پر الزام ہے کہ اس نے 1988ء میں پیدا ہونے والے 2 نومولود بچوں کو غلطی سے تبدیل کرتے ہوئے ایک دوسرے کے خاندانوں کے حوالے کر دیا تھا

 جس کا انکشاف 36 سال بعد ڈی این اے ٹیسٹ سے ہوا۔عدالتی دستاویزات کے مطابق 26 جنوری 1988ء کو دونوں بچے ایک ہی ہسپتال میں پیدا ہوئے تھے ۔ دونوں افراد نے اپنے حیاتیاتی والدین سے آن لائن ملاقات کی تاہم دونوں اب تک ایک دوسرے سے آمنے سامنے نہیں ملے مل سکے ہیں۔متاثرہ خاندانوں نے ایک سال تک مالی تصفیے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ ملنے پر ہسپتال کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔دوسری جانب ہسپتال نے واقعے کے جذباتی اثرات کو تسلیم کرتے ہوئے بھی اپنی قانونی ذمے داری سے انکار کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...