زویا ناصر نے شادی کیلئے فہد مصطفی سے دلچسپ اپیل کر دی
لاہور (آئی این پی)اداکارہ زویا ناصر نے شادی سے متعلق خواہش کا اظہار کرتے ہوئے میزبان و اداکار فہد مصطفی سے دلچسپ اپیل کر دی ۔
زویا ناصر نے حال ہی میں اداکار احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی ۔ اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں شادی کرنی ہے تو اس کے لیے یا تو انہیں اداکار عثمان مختار کے ساتھ کام کرنا ہو گا یا پھر فہد مصطفی کے مقبول گیم شو جیتو پاکستان میں جانا پڑے گا۔ زویا ناصر نے فہد مصطفی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں اپنے گیم شو میں بلائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments