اسٹاک ایکسچینج:اتار چڑھاؤ کے بعد مارکیٹ سنبھل گئی

اسٹاک ایکسچینج:اتار چڑھاؤ کے بعد مارکیٹ سنبھل گئی

124.95 پوائنٹس بڑھنے سے انڈیکس 175927.74 پوائنٹس پر بند ہوا بیشتر دورانیہ مندی کی لپیٹ میں رہا، 30انڈیکس 118.13پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی(کامرس رپورٹر)امریکا اور ایران کے مابین صورتحال خراب ہونے ، تیل کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان کے باوجود پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے پہلے روز بڑے مالیاتی اداروں کی جانب سے شیئرز خریداری کے باعث اتار چڑھاؤ کا رجحان رہا، بیشتر دورانیہ مندی کی لپیٹ میں رہا، جس کے بعد مارکیٹ سنبھل گئی۔ ایک موقع پر 2166پوائنٹس کمی سے انڈیکس کی 1لاکھ 74ہزار پوائنٹس کی سطح بھی گرگئی تھی، تاہم اختتامی لمحات میں امریکا ایران دس روزہ جنگ بندی کی تجویز کی اطلاعات پر خریداری سرگرمیوں سے جاری مندی 326 پوائنٹس کی تیزی میں تبدیل ہوگئی، لیکن پرافٹ ٹیکنگ سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی، نتیجتاً کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 124.95 پوائنٹس کے اضافے سے 175927.74 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، کے ایس ای 30انڈیکس 118.13پوائنٹس کے اضافے سے 52615.81 پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 148.49 پوائنٹس کی کمی سے 106419.79پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 492.98 پوائنٹس کے اضافے سے 247816.35پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت 9فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر 67کروڑ 59 لاکھ 21ہزار 233 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 492 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 165 کمپنیوں کے بھاؤ میں اضافہ 277 کمپنیوں کے داموں میں کمی اور 50 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...