فتح کے بعد لامین یمال کا ننھے بھائی کے ساتھ جشن وائرل

فتح کے بعد لامین یمال کا ننھے بھائی کے ساتھ جشن وائرل

نیوجرسی(سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈکپ میں سپین کی فتح کے بعد نوجوان سپر سٹار لامین یمال کا ننھے بھائی کے ساتھ جذباتی جشن وائرل ہوگیا۔

سپین نے فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو شکست دے کر دوسری بار عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا تو جشن کے دوران سب سے زیادہ توجہ لامین یمال اور ان کے تین سالہ بھائی کینے نے حاصل کی۔میچ کے بعد یمال اپنی والدہ شیلا ایبانا، گرل فرینڈ انیس گارشیا اور ننھے بھائی کے ساتھ میدان میں جشن مناتے نظر آئے جن کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو گئیں۔پورے ٹورنامنٹ میں کینے اپنے معصوم انداز، خوشی کے جذبات اور بڑے بھائی کی حوصلہ افزائی کے باعث شائقین کے دل جیتتے رہے ۔ یمال بھی ہر میچ کے بعد سٹیڈیم کی بڑی سکرین پر اپنے بھائی کو تلاش کرتے دکھائی دئیے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...