لاہور رنگ روڈ پر 2 مزدور ٹرک سے گرکر جاں بحق
عبداللہ گل انٹرچینج کے قریب حادثہ ، ٹرک ڈیوائیڈر سے ٹکرا گیا پیچھے بیٹھے رفیق اور اعجاز سڑک پر جاگرے ،موقع پر ہی دم توڑ گئے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور رنگ روڈ پر لوہے کی شیٹس سے لدا مزدا ٹرک ڈیوائیڈر سے ٹکرا گیا ، پیچھے بیٹھے دو مزدور سڑک پر گر کر جاں بحق ہوگئے ۔ٹریفک پولیس حکام کے مطابق حادثہ عبداللہ گل انٹرچینج کے قریب رنگ روڈ پر پیش آیا،رفیق اور اعجاز موقع پر ہی دم توڑ گئے ،رنگ روڈ پولیس نے لاشیں تحویل میں لیکر مقامی پولیس کے حوالے کردیں ، پولیس کا کہنا ہے کہ ضر وری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments