ٹرمپ کا نیا صدارتی طیارہ جدید دفاعی وتکنیکی سہولیات کیلئے ورکشاپ بھیجا جائے گا

ٹرمپ کا نیا صدارتی طیارہ  جدید دفاعی وتکنیکی سہولیات  کیلئے ورکشاپ بھیجا جائے گا

واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر کی جانب سے تحفے میں ملنے والے نئے ایئر فورس ون طیارے کو مزید جدید دفاعی اور۔۔۔

تکنیکی سہولیات سے مکمل طور پر لیس کرنے کیلئے ایک ماہ کے لیے ورکشاپ بھیجا جائے گا۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ترکیہ کے دورے کے دوران طیارے کی سکیورٹی صلاحیتوں سے متعلق خدشات کی اطلاعات سامنے آئیں۔ٹرمپ نے یکم جولائی کو جدید سہولیات سے آراستہ بوئنگ طیارے میں پہلی بار سفر کیا تھا، تاہم 10 جولائی کو انقرہ میں نیٹو اجلاس کے بعد ان کے پرانے صدارتی طیارے کے ذریعے واشنگٹن واپسی پر سوالات اٹھنے لگے ۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نئے طیارے میں سابق صدارتی طیارے جیسی حفاظتی سہولیات، خصوصاً میزائل شکن دفاعی نظام موجود نہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...