امریکا، سکول میں طلبہ کی مدد انسانی روبوٹ متعارف

امریکا، سکول میں طلبہ کی مدد انسانی روبوٹ متعارف

نیویارک(نیٹ نیوز)امریکی ریاست نیویارک کے ایک سکول میں تدریسی معاون کے طور پر مصنوعی ذہانت سے چلنے والا انسانی روبوٹ متعارف کروایا گیا ہے ، جس کی قیمت تقریبا 57,600 ڈالرز ہے ۔

 روبوٹ ابتدا میں جماعت 11 اور 12 کے طلبہ کو کوڈنگ، روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے مضامین میں اساتذہ کے ساتھ مل کر معاونت فراہم کرے گا۔حکام کے مطابق اس کا مقصد اساتذہ کی جگہ لینا نہیں بلکہ تدریسی عمل کو بہتر بنانا اور طلبہ کے درمیان نئی ٹیکنالوجی میں دلچسپی پیدا کرنا ہے ۔روبوٹ انسانی شکل، مصنوعی جِلد، لمبے بھورے بال اور حرکت کرنے والے ہاتھ رکھتا ہے تاہم وہ چل نہیں سکتا کیونکہ اس کی ٹانگیں مستقل طور پر ایک ہی جگہ نصب ہیں۔سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روبوٹ طلبہ کو براہِ راست جواب دینے کے بجائے سوچنے اور مسئلہ خود حل کرنے کی ترغیب دے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...