شاہدرہ :فیکٹری ورکرز محلہ داروں میں لڑائی،فائرنگ 17 سالہ نوجوان زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ میں فیکٹری ورکرز اور محلہ داروں کی لڑائی ، ایک دوسرے پر اینٹوں سے حملہ، فائرنگ،17 سالہ نوجوان زخمی ہو گیا۔
بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ کی چوکی یوسف شہید بیگم کوٹ کے علاقے میں فیکٹری ورکرز اور محلہ داروں میں کسی وجہ سے لڑائی ہو گئی جس پر فریقین نے ایک دوسرے پر اینٹیں برسائیں اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں17 سالہ نوجوان زین زخمی ہو گیا۔ اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملوث 3 ملزموں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments