کہیں بٹوہ رکھنے کا طریقہ آپکی اعصابی تکلیف کا باعث تو نہیں؟
لاہور(نیٹ نیوز)کمر کے نچلے حصے ، کولہے یا ٹانگ میں درد کو عام طور پر ریڑھ کی ہڈی کے مسائل سے جوڑا جاتا ہے ، لیکن ماہرین کے مطابق بعض اوقات روزمرہ کی ایک معمولی عادت بھی ایسی علامات پیدا کر سکتی ہے ۔
نیورولوجی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص اپنی پچھلی جیب میں موٹا بٹوا رکھ کر طویل وقت تک بیٹھا رہے تو اس سے جسم کے ایک اہم نرو پر دباؤ پڑ سکتا ہے ، جس کے نتیجے میں درد، سن ہونا یا جھنجھناہٹ جیسی علامات ظاہر ہو سکتی ہیں۔اس کیفیت کو عام طور پر والٹ شیاٹیکا یا فیٹ والٹ سنڈروم کہا جاتا ہے ۔ یہ کوئی بیماری نہیں ہے بلکہ عادت ہے جو اعصاب پر پڑنے والے دباؤ کی وجہ سے مسلسل یا مستقل تکلیف کا باعث بن سکتی ہے ۔ اگر احتیاط کے باوجود تکلیف یا علامات موجود رہیں تو ڈاکٹر سے مکمل معائنہ کرانا بے حد ضروری ہے تاکہ اصل وجہ معلوم کی جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments