اوئسٹر کھانے سے کینسر کا خطرہ کم ہونے میں مدد مل سکتی

اوئسٹر کھانے سے کینسر کا خطرہ کم ہونے میں مدد مل سکتی

روم(نیٹ نیوز)نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اوئسٹر کھانے سے کینسر سمیت متعدد بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے ۔

اٹلی کی یونیورسٹی آف فیرارا کے محققین کے مطابق مقامی پیسیفک اوئسٹر سے حاصل کیے گئے ایک خاص عرق نے آنتوں کے خلیوں میں سوزش کو کم کرنے میں مثبت نتائج دکھائے ۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ آنتوں کی حفاظتی دیوار کمزور ہونے کے باعث بیکٹیریا اور زہریلے مادے خون میں داخل ہو سکتے ہیں، جس سے جسم میں سوزش بڑھنے کا خدشہ ہوتا ہے ۔ محققین نے مزید بتایا کہ سمندری غذا، خصوصاً اوئسٹر، کم چکنائی والے پروٹین، اومیگا تھری فیٹی ایسڈز، وٹامن بی 12، آئرن اور سیلینیم سے بھرپور ہوتے ہیں، جو دل کی صحت بہتر بنانے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔البتہ ماہرین نے واضح کیا کہ یہ تحقیق ابتدائی نوعیت کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...