چین کا منصوبہ، سیارچے سے خلائی جہاز ٹکرانے کی تیاری

چین کا منصوبہ، سیارچے سے خلائی جہاز ٹکرانے کی تیاری

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین نے زمین کو ممکنہ خطرناک سیارچوں سے محفوظ بنانے کے لیے ایک اہم خلائی مشن کی تیاری شروع کر دی ہے ، جس کے تحت 2030 سے پہلے ایک خلائی جہاز کو جان بوجھ کر ایک سیارچے سے ٹکرایا جائے گا۔

چینی سائنس دانوں کے مطابق اس مشن کا مقصد صرف تجربہ کرنا نہیں بلکہ سیارچے کے زمین کے مقابلے میں مدار کو تبدیل کرنا، یا ضرورت پڑنے پر اس کی ساخت کو متاثر کرنا بھی ہے ۔یہ منصوبہ چائنا نیشنل سپیس ایڈمنسٹریشن کے سیاروی دفاع کے چیف سائنس دان لی منگ تاؤ کی سربراہی میں تیار کیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے تحقیقی مقالہ چینی زبان کے سائنسی جریدے جرنل آف ڈِیپ سپیس ایکسپلوریشن میں جائزے کے مرحلے میں ہے ۔تحقیق کے مطابق خلائی جہاز تقریباً 9 کلومیٹر فی سیکنڈ سے زیادہ رفتار سے سیارچے سے ٹکرائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...