مجھے فہد مصطفی پر مین کرش ہے ، آغا علی کا انکشاف
کراچی (این این آئی) اداکار آغا علی نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے سپر سٹار فہد مصطفی پر مین کرش ہے ۔
ایک انٹرویو میں آغا علی نے بتایا کہ فہد مصطفی میری اس پسند سے بخوبی آگاہ ہیں،میں برسوں سے فہد مصطفی کے کیریئر کو قریب سے دیکھتا آیا ہوں ،ان کی شخصیت اور اداکاری میں آنے والی مثبت تبدیلی اور ترقی کا گواہ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فہد مصطفی ایک مکمل اداکار ہیں، جو ہر قسم کا کردار نہایت آسانی اور مہارت سے نبھا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فہد مصطفی غریب شخص کا کردار بھی پوری حقیقت کے ساتھ ادا کر سکتے ہیں، سٹائلش کردار میں بھی جچتے ہیں، فہد مصطفی ناصرف میرے لئے بلکہ پوری شوبز انڈسٹری کیلئے بڑی انسپائریشن ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments