منشیات فروشوں سے 24 کلو ہیروئن، 8 ڈرونز برآمد
منشیات کی مالیت 3کروڑ 60لاکھ روپے ،جدید اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا 7چھوٹے ،1بڑا ڈرون منشیات سپلائی کیلئے استعمال ،خاتون بھی زیر حراست
لاہور(خبر نگار)پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے لاہور میں ایک بڑی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا، تھانہ باٹا پور کے علاقے گاؤں ڈھیال سے خاتون سمگلر سمیت 2افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ، ملز موں کے قبضے سے 3کروڑ 60لاکھ مالیت کی 24 کلو ہیروئن ، جدید اور مہلک اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ،منشیات کی فضائی ترسیل اور نگرانی کے لیے استعمال ہونے والے 7 جدید ڈرونز اور ایک بڑا ڈرون برآمد کر لیے گئے ۔ اس کے علاوہ ڈرونز کے آپریشن میں استعمال ہونے والی مختلف سائز کی بیٹریاں، چارجرز اور دیگر جدید تکنیکی آلات بھی ضبط کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments