راہوالی ،کنجاہ :مبینہ مقابلے ، 3 ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

 راہوالی ،کنجاہ :مبینہ مقابلے ، 3 ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

گجرات ،راہوالی (سٹی رپورٹر،نمائندہ دنیا) کنجاہ اورراہوالی میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران تین ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جسوکی موڑ کے قریب ناکہ بندی کے دوران چار مشکوک موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔پولیس نے دو مسلح ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیے ، ان کی شناخت غلام مرتضیٰ اور زبیر کے نام سے ہوئی، دونوں ہسپتال لے جاتے راستے میں ہی دم توڑ گئے ۔راہوالی سے نمائندہ دنیا کے مطابق کینٹ پولیس کے اہلکار گوندلانوالہ ہسپتال روڈ پر رات تقریباً 12 بجے گشت کر رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار تین مشتبہ افراد کے نہ رکنے پرپولیس نے تعاقب کیا تو ملزموں نے پولیس پارٹی پر مبینہ فائرنگ کر دی ۔ایک ملزم مقصود زخمی حالت میں سڑک پر پڑا ملا، جو ہسپتال لے جاتے چل بسا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...