خلیجی صورتحال، ایئر فرانس کی دبئی اور ریاض کیلئے پروازیں معطل
پیرس (اے ایف پی)فرانس کی فضائی کمپنی ایئر فرانس نے خلیجی خطے میں جاری جنگی صورتحال کے باعث دبئی اور سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کیلئے پروازیں معطل کر دی ہیں۔۔۔
ایئر لائن نے پیر کو اپنی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ اپ ڈیٹ کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا، تاہم پروازوں کی معطلی ایک ہفتے سے جاری ہے ۔ خلیج میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر کئی فضائی کمپنیوں نے اپنے آپریشنز کا ازسرنو جائزہ لینا شروع کر دیا ہے ۔ ایئر فرانس نے مسافروں کی حفاظت کو ترجیح قرار دیتے ہوئے پروازوں کی بحالی سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments