غزہ :اسرائیلی حملے ، خاندان کے 6افراد سمیت 12 شہید
غزہ ،ایمسٹرڈیم(اے ایف پی)غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6افراد سمیت 12 فلسطینی شہید ہو گئے۔۔۔
، غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق غزہ سٹی کے وسطی علاقے میں ایک مکان کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 4 بچوں سمیت خاندان کے 6افراد جان کی بازی ہار گئے ۔اسرائیلی فوجی ذرائع نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کارروائی میں حماس کے ایک رکن کو ہدف بنایا گیا تھا۔ مقامی حکام کے مطابق ایک اور حملے میں مزید 6 فلسطینی مارے گئے ۔ اقوام متحدہ نے غزہ میں اسرائیلی فوجی حملوں میں حالیہ اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کم از کم 69 فلسطینی شہید ہوئے ، جن میں10بچے اور 22 خواتین شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر کے ترجمان ثمین الخیطان کے مطابق اکتوبر میں ہونے والی جنگ بندی کے باوجود غزہ میں شہریوں کیلئے کوئی جگہ محفوظ نہیں رہی۔ انہوں نے کہا حملوں میں رہائشی عمارتوں، بے گھر افراد کے خیموں اور گنجان آباد علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ نیدرلینڈ کی حکومت نے اسرائیلی آباد کاروں کے زیر قبضہ فلسطینی علاقوں سے 22 ستمبر سے درآمدات پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے ،نیدرلینڈیورپی یونین کے ان ممالک میں شامل ہوگیا ہے جنہوں نے اسرائیلی بستیوں سے تجارتی سرگرمیوں پر پابندیاں لگائی ہیں۔ ڈچ وزارت خارجہ کے مطابق یہ اقدام عالمی قانونی ذمہ داریوں کے تحت کیا جا رہا ہے تاکہ غیر قانونی صورتحال میں تعاون سے گریز کیا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments