مدت ختم،امریکا درجنوں ممالک پر نئے ٹیرف عائد کریگا
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر نے کہا ہے کہ عارضی عالمی محصولات کی مدت رواں ہفتے ختم ہونے جا رہی ہے۔۔
جس کے بعد نئی تجارتی پالیسی کے تحت اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے درجنوں ممالک پر نئے محصولات کے حوالے سے جلد کارروائی متوقع ہے ۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں گریئر کا کہنا تھا کہ جبری مشقت سے تیار کردہ مصنوعات کی تجارت روکنے کیلئے امریکا کے پاس قوانین موجود ہیں تاہم زیادہ تر ممالک اس معاملے پر موثر اقدامات نہیں کر رہے ۔ ٹرمپ انتظامیہ نے مبینہ طور پر جبری مشقت کے خلاف ناکافی اقدامات کرنے والے ممالک پر 10 سے ساڑھے 12 فیصد تک نئے ٹیرف عائد کرنے کی تجویز پیش کی ہے ۔ ٹرمپ نے کینیڈا سے درآمد ہونے والی متعدد مصنوعات پر 50 فیصد نئے ٹیرف عائد کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ محصولات 30 روز بعد نافذ ہوں گے اور ان کا اطلاق شراب، ہاکی سٹکس، سیمنٹ سمیت مختلف اشیا پر ہوگا۔ ٹرمپ نے اقدام کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ اوٹاوا امریکی الکحل، گاڑیوں اور ڈیری مصنوعات کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہا ہے ۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق توانائی، پوٹاش اور پہلے سے مخصوص شعبہ جاتی محصولات کی زد میں آنے والی اشیا کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔ کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا کہ ان کا ملک آئندہ ہفتوں میں امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں تیزی لانے کے لیے تیار ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments