افریقا بھوک سے متاثرہ افراد کی تعداد میں دنیا کا سرفہرست خطہ

افریقا بھوک سے متاثرہ افراد کی تعداد میں دنیا کا سرفہرست خطہ

افریقا میں 30 کروڑ 90 لاکھ، ایشیا میں 29کروڑ 20 لاکھ افراد بھوک کا شکار تنازعات اور معاشی مشکلات نے غذائی بحران کو مزید سنگین کیا:اقوام متحدہ

پیرس(اے ایف پی)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق افریقا پہلی بار دنیا کا وہ خطہ بن گیا ہے جہاں بھوک کا شکار افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2025 میں افریقا میں 30 کروڑ 90 لاکھ افراد غذائی قلت کا شکار رہے ، جو آبادی کا 20 فیصد بنتا ہے جبکہ ایشیا میں بھوک سے متاثرہ افراد کی تعداد 29 کروڑ 20 لاکھ رہی۔ اقوام متحدہ کے مطابق دنیا بھر میں بھوک کی شرح میں کمی آئی ہے ، تاہم افریقا میں صورتحال بدستور تشویشناک ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ تنازعات، موسمیاتی تبدیلیوں اور معاشی مشکلات نے غذائی بحران کو مزید سنگین کیا، دو تہائی افریقی آبادی صحت بخش غذا خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...