موریطانیہ کے قریب کشتی حادثات 144 تارکین وطن لاپتا یا ہلاک قرار

موریطانیہ کے قریب کشتی حادثات 144 تارکین وطن لاپتا یا ہلاک قرار

نیو یارک(اے ایف پی)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے موریطانیہ کے ساحل کے قریب پیش آنے والے المناک بحری حادثات میں 144 مہاجرین اور تارکین وطن ہلاک یا لاپتا ہو گئے ۔۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر)کے مطابق 14 سے 18 جولائی کے دوران نوادیبو میں تینامدادی کارروائیوں کے ذریعے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 387 افراد کو بحفاظت ساحل پر منتقل کیا گیا۔ ایک کشتی، جو گیمبیا سے سپین روانہ ہوئی تھی، تقریباً 25 روز سمندر میں پھنسے رہنے کے بعد ریسکیو کی گئی، تاہم اس میں سوار 143 افراد ہلاک یا لاپتا قرار دئیے گئے جبکہ صرف 38 افراد زندہ بچ سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...