جرمنی :اے آئی کے ذریعے 20 ہزار 51 کم عمر افراد جنسی استحصال کا شکار
برلن(اے ایف پی)جرمن حکام نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی بچوں کے جنسی استحصال میں مجرموں کے لیے ایک نیا ذریعہ بنتی جا رہی ہے ۔۔۔۔
جرمنی کے وفاقی پولیس دفتر کی رپورٹ کے مطابق 2025 میں ملک میں 20 ہزار 51 کم عمر افراد جنسی استحصال کا شکار ہوئے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ آن لائن دنیا میں جرائم کا رجحان بڑھ رہا ہے ، جہاں مجرم جعلی شناخت بنا کر بچوں سے اعتماد کا تعلق قائم کرتے ہیں۔ رپورٹ میں لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے بچوں کے استحصال کے واقعات میں بھی اضافے کا ذکر کیا گیا ہے ۔ حکام کے مطابق اے آئی ٹیکنالوجی جعلی تصاویر، شناخت اور مکالمے تیار کرنے میں استعمال ہو رہی ہے ، جس سے تحقیقات مزید پیچیدہ ہو گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments