برطانیہ:کلب ،لائیو میوزک مراکز کیلئے ٹیکس میں 20فیصد کمی
لندن(اے ایف پی)برطانیہ کی حکومت نے مالی مشکلات کا شکار پب، کلب اور لائیو میوزک مراکز کیلئے کاروباری ٹیکس میں 20 فیصد کمی کا اعلان کر دیا ۔
وزیراعظم اینڈی برنہم کی جانب سے یہ تیسرا بڑا پالیسی اعلان ہے ، جس کا مقصد عوامی اخراجات کے بحران میں ریلیف فراہم کرنا ہے ۔ حکام کے مطابق اس اقدام سے تقریباً 32 ہزار تفریحی شعبہ کے کاروباروں کو سالانہ 1100 پاؤنڈ تک بچت ہوگی، تاہم اس پر حکومت کو سالانہ تقریباً 10کروڑ پاؤنڈ لاگت آئے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments