بھارت نے بحیرہ اسود میں بھارتی جہازوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
نئی دہلی(اے ایف پی)بھارت نے بحیرہ اسود میں سفر کرنے والے اپنے پرچم بردار جہازوں اور بھارتی ملاحوں کو تعینات کرنے والے بحری جہازوں کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا ہے ۔
بھارتی بحری حکام نے جہازوں کو خطے میں انتہائی احتیاط برتنے اور داخلے سے قبل مخصوص سکیورٹی جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے ۔ یہ اقدام یوکرین کی بندرگاہ اوڈیسا سے روانہ ہونے والے کارگو جہاز پر روسی حملے کے بعد کیا گیا، جس میں چار بھارتی شہری ہلاک ہوئے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments