سویڈن کا روزمرہ استعمال کی مصنوعات میں خطرناک کیمیکلز پر پابندی کا اعلان
سٹاک ہوم(اے ایف پی) سویڈن نے روزمرہ استعمال کی مصنوعات میں "ہمیشہ قائم رہنے والے کیمیکلز" پی ایف اے ایس کے استعمال پر 2028 سے پابندی لگانے کا منصوبہ پیش کر دیا۔
سویڈش وزیر ماحولیات نے کہا کہ کپڑوں، کاسمیٹکس، باورچی خانے کے برتنوں اور دیگر مصنوعات میں ایسے کیمیکلز کا استعمال قابل قبول نہیں جہاں محفوظ متبادل موجود ہوں۔ مجوزہ پابندی میں کپڑے ، جوتے ، واٹر پروف مصنوعات، کچن ویئر اور سکن ویکس شامل ہوں گے ۔ پی ایف اے ایس کیمیکلز کو صحت اور ماحول کیلئے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کئی ممالک میں ان کے استعمال کو محدود کیا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments