عالمی آبی گزرگاہوں میں آزادانہ آمدورفت یقینی بنائی جائے ـ:آسیان وزرائے خارجہ

 عالمی آبی گزرگاہوں میں آزادانہ آمدورفت  یقینی بنائی جائے ـ:آسیان وزرائے خارجہ

منیلا(اے ایف پی)جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے وزرائے خارجہ نے عالمی آبی گزرگاہوں میں آزادانہ جہازرانی اور فضائی آمدورفت کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے مشرقِ وسطیٰ میں تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔

منیلا میں اجلاس کے اختتام پر جاری مشترکہ اعلامیے میں آبنائے ہرمز سے بلا رکاوٹ آمدورفت کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔اعلامیے میں توانائی کے شعبے میں تعاون کا اعادہ کیا گیا، تاہم کسی نئی پیش رفت کا اعلان نہیں کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...