اسرائیلی آباد کاروں سے جھڑپ میں شہید4 فلسطینی سپرد خاک

اسرائیلی آباد کاروں سے جھڑپ  میں شہید4 فلسطینی سپرد خاک

رملہ(اے ایف پی)مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں تل میں اسرائیلی آباد کاروں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے 4 فلسطینیوں کو سپرد خاک کر دیا گیا۔

 مقامی حکام کے مطابق جنازے میں شرکت پر پابندیاں عائد کی گئیں اور محدود تعداد میں افراد شریک ہو سکے ۔ حکام نے بتایا کہ جمعہ کو قریبی یہودی بستی سے آنے والے افراد اور فلسطینی شہریوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس میں چار فلسطینی اور دو اسرائیلی مارے گئے ۔ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں چیک پوسٹیں اور راستے بند کر دئیے ہیں جبکہ درجنوں فلسطینیوں کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...