امریکا کا آئی سی سی پراسیکیوٹرکریم خان کی برطرفی کا خیرمقدم
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکا نے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی)کے پراسیکیوٹر کریم خان کو بدعنوانی کے الزامات پر عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹامی پگٹ نے کہا کہ کریم خان کا ہٹایا جانا اچھا اقدام ہے ، تاہم انہوں نے آئی سی سی کو ایک بدعنوان ادارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کا عدالت کے خلاف اقدامات کا منصوبہ جاری رہے گا۔ کریم خان کو مبینہ بدسلوکی کے الزامات کا سامنا تھا، جن کی بنیاد پر انہیں عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments