بنگلہ دیش :سیاستدان قتل کیس حاضر سروس بریگیڈیئر جنرل گرفتار
ڈھاکہ(اے ایف پی)انسداد منشیات آپریشن کے دوران مقامی سیاستدان اکرام الحق کے مبینہ ماورائے عدالت قتل کے کیس میں ایک حاضر سروس بریگیڈیئر جنرل کو حراست میں لے لیا گیا ۔۔۔
حکام کے مطابق بریگیڈیئر جنرل مفتاح الدین احمد کو عدالتی کارروائی کیلئے گرفتار کیا گیا۔ انسانی حقوق تنظیموں کے مطابق 2018 میں شروع ہونے والی انسداد منشیات مہم کے دوران 466 افراد ہلاک ہوئے ، جن میں کئی واقعات پر جعلی مقابلوں کے الزامات لگے ۔ عالمی جرائم ٹربیونل نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ سمیت 11 افراد کے خلاف شکایت منظور کی ہے ۔ انسانی حقوق کے کارکنوں اور مقتول سیاستدان اکرام الحق کی اہلیہ نے گرفتاری کو انصاف کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments