ماہرین کا پہلی بار بیٹلجیوس کے گرد گردش کرنیوالے ستارے کی تصویر حاصل کرنیکا اعلان

ماہرین کا پہلی بار بیٹلجیوس کے  گرد گردش کرنیوالے ستارے  کی تصویر حاصل کرنیکا اعلان

پیرس(اے ایف پی)ماہرین فلکیات نے پہلی بار مشہور سرخ دیوقامت ستارے بیٹلجیوس کے گرد گردش کرنے والے ساتھی ستارے کی تصویر حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔۔۔

نئی تحقیق کے مطابق یورپی سدرن آبزرویٹری کی ویری لارج ٹیلی سکوپ سے حاصل کردہ مشاہدات نے ساتھی ستارے کے وجود کے مضبوط شواہد فراہم کیے ہیں۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ دریافت ایک صدی پر محیط تحقیق کا اہم سنگ میل ہے ۔ ماضی  میں بیٹلجیوس کی روشنی میں باقاعدہ کمی بیشی کی وجہ ایک معمہ تھی، تاہم اب ماہرین کا خیال ہے کہ یہ تبدیلی اسی ساتھی ستارے کی گردش کے باعث ہوتی ہے ۔ مزید مشاہدات سے اس دریافت کی مزید تصدیق کی جائے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...