فرانس :گھر سے 5نومولود کی باقیات برآمد، قتل کی تحقیقات شروع

فرانس :گھر سے 5نومولود کی باقیات  برآمد، قتل کی تحقیقات شروع

اورنج (اے ایف پی)فرانس کے جنوب مشرقی شہر اورنج میں پولیس نے ایک گھر سے پانچ نومولود کی باقیات برآمد کر لیں۔۔۔

، جس کے بعد قتل کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ استغاثہ کے مطابق 32 سالہ خاتون نے اتوار کو گھر میں ایک صحت مند بچے کو جنم دیا،  بعد ازاں انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ خاتون کے ساتھی نے گھر کی تلاشی کے دوران گتے کے ڈبوں میں انسانی باقیات جیسی اشیا دیکھ کر ہسپتال انتظامیہ کو آگاہ کیا۔ ابتدائی فرانزک رپورٹ کے مطابق باقیات پانچ نومولود بچوں کی ہو سکتی ہیں، مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...