ملائیشیا :110روہنگیا پناہ گزین گرفتار، ایمنسٹی کا اظہار تشویش

ملائیشیا :110روہنگیا پناہ گزین  گرفتار، ایمنسٹی کا اظہار تشویش

کوالالمپور(اے ایف پی)ملائیشیا میں پولیس نے کوالالمپور میں اقوام متحدہ مہاجرین کے ادارے کے دفتر سے 110 روہنگیا پناہ گزینوں کو حراست میں لے لیا۔۔۔

، جس پر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ حکام کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں، جنہیں بعد ازاں ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے مقررہ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ ایمنسٹی نے کہا کہ پناہ گزینوں  کے ساتھ انسانی وقار اور بنیادی حقوق کے مطابق سلوک کیا جانا چاہیے ۔واضح رہے ملائیشیا میں 2لاکھ سے زائد رجسٹرڈ پناہ گزین موجود ہیں، جن میں 1لاکھ 26 ہزار سے زیادہ روہنگیا شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...