سری لنکا :ججز کی ریٹائرمنٹ عمر بڑھانے پر تنازع شدت اختیار کر گیا
کولمبو(اے ایف پی)سری لنکا میں ججز کی ریٹائرمنٹ عمر بڑھانے پر تنازع شدت اختیار کر گیا۔ حکومت نے سپریم کورٹ اور۔۔۔
دیگر عدالتوں کے ججز کی ریٹائرمنٹ عمر میں اضافے کے منصوبے پر پیش رفت جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ، تاہم بار ایسوسی ایشن نے شدید مخالفت کی ہے ۔ حکومت کے مطابق آئینی ترمیم کا مقصد زیر التوا 11 لاکھ سے زائد مقدمات کا بوجھ کم کرنا ہے ۔ مجوزہ ترمیم کے تحت سپریم کورٹ ججز کی ریٹائرمنٹ عمر 65 سے بڑھا کر 67 سال، اپیل کورٹ ججز کی 63 سے 65 سال اور ماتحت عدالتوں کے ججز کی عمر 60 سے 62 سال کی جائے گی۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اقدام چیف جسٹس کی مدت ملازمت بڑھانے کی کوشش ہے جن کی ریٹائرمنٹ نومبر میں متوقع ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments