چینی چپ ٹیکنالوجی میں پیش رفت امریکی سیمی کنڈکٹر حصص گرگئے
واشنگٹن(اے ایف پی)چینی چپ ٹیکنالوجی میں پیش رفت کے باعث امریکی سٹاک مارکیٹ میں کئی بڑی سیمی کنڈکٹر کمپنیز کے حصص گرگئے ۔۔۔
ویب سائٹ دی انفارمیشن کے مطابق چینی کمپنی شنگھائی یولیانگ شینگ ڈی یو وی لیتھوگرافی مشینیں تیار کر رہی ہے ، جو مائیکرو سرکٹس بنانے میں استعمال ہوتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ کامیابی چین کو یورپی کمپنی اے ایس ایم ایل پر انحصار کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے ۔ تکنیکی پیش رفت کی رپورٹ کے بعد اے ایم ڈی کے حصص میں 8 فیصد، این ویڈیا میں تقریباً 5 فیصد، مائیکرون میں 5 فیصد اور انٹیل میں 3اعشاریہ7 فیصد تک کمی ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments