روم کی تاریخی دیواروں سے گرافٹی مٹانے والا نوجوان توجہ کا مرکز
روم(اے ایف پی)اٹلی کے دارالحکومت روم میں 28 سالہ ویلیریو تاریخی مقامات کی دیواروں سے گرافٹی صاف کرنے کی اپنی رضاکارانہ مہم کے باعث توجہ کا مرکز بن گئے ۔۔۔
وہ گزشتہ دو ہفتوں میں دوسری بار ولا سیارا پارک کی دیوار سے پولیس مخالف نعرہ مٹا رہے ہیں۔ ویلیریو انتظامیہ کی اجازت سے مفت صفائی کرتے ہیں اور اپنی سرگرمیوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی شیئر کرتے ہیں۔ انہوں نے ویٹی کن کے 2025 جوبلی سے قبل تقریباً آٹھ کلومیٹر دیواریں صاف کیں، ان کی مہم سے اٹلی سمیت برازیل اور سپین میں بھی کئی افراد متاثر ہو کر اسی طرز کی سرگرمیاں شروع کر چکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments