جاپانی آبادی 42سال بعد پہلی بار 12کروڑ سے کم
آبادی میں مسلسل کمی جاری ،کم شرح پیدائش سے معاشی چیلنجز کا سامنا
ٹوکیو(اے ایف پی)جاپان میں مقیم مقامی شہریوں کی تعداد 42 سال بعد پہلی مرتبہ 12 کروڑ سے کم ہو گئی ہے ۔ وزارت داخلہ کے مطابق یکم جنوری تک جاپانی باشندوں کی آبادی 11 کروڑ 97 لاکھ 40 ہزار ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں صفر اعشاریہ76 فیصد کم ہے ۔ رپورٹ کے مطابق 2009 میں بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد جاپانی آبادی میں مسلسل 17 برس سے کمی جاری ہے ۔ ملک کو کم شرح پیدائش اور بڑھتی عمر رسیدہ آبادی کے باعث معاشی چیلنجز کا سامنا ہے تاہم جاپان میں غیر ملکی باشندوں کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے ، جس کے بعد مجموعی آبادی 12 کروڑ 38 لاکھ ہو گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments