امریکا :غیر ملکی انسان نما روبوٹس کی درآمد پر پابندی

امریکا :غیر ملکی انسان نما روبوٹس کی درآمد پر پابندی

غیر ملکی روبوٹس اہم تنصیبات اور شہریوں کی سلامتی کیلئے سائبر خطرہ قرار پابندی چینی کمپنیز کو دبانے کی کوشش ہے :بیجنگ نے فیصلہ مسترد کر دیا

نیویارک،بیجنگ(اے ایف پی)امریکا نے قومی سلامتی کے خدشات کے باعث بیرونِ ملک تیار کردہ انسان نما اور چار ٹانگوں والے روبوٹس کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ امریکی فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن نے جدید روبوٹک آلات کو ممنوعہ فہرست میں شامل کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی ساختہ روبوٹس اہم تنصیبات اور شہریوں کی سلامتی کے لیے سائبر خطرات پیدا کر سکتے ہیں۔ پابندی کا اطلاق نئے ماڈلز پر ہوگا جبکہ پہلے سے امریکا میں فروخت یا منظور شدہ روبوٹس اس  سے متاثر نہیں ہوں گے ۔ فہرست میں چینی کمپنیوں اور بعض ڈرونز کے بعد اب موبائل روبوٹس اور غیر ملکی ساختہ انورٹرز بھی شامل کر دئیے گئے ہیں۔دوسری جانب چین نے امریکی پابندی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے چینی کمپنیز کو دبانے کی کوشش قرار دیا ہے ۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ بیجنگ قومی سلامتی کے تصور کو استعمال کرتے ہوئے چینی اداروں کے خلاف اقدامات کی سخت مخالفت کرتا ہے ۔چین کا کہنا ہے کہ تحفظ پسندی امریکی کمپنیز اور صارفین کے مفادات کو بھی نقصان پہنچائے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...