حریت کانفرنس کی 5 اگست کو یوم سیاہ منانے ،ہڑتال کی اپیل

حریت کانفرنس کی 5 اگست کو یوم سیاہ منانے ،ہڑتال کی اپیل

بھارت کے یوم آزادی سے قبل مقبوضہ کشمیر میں سکیورٹی مزید سخت بھارتی فورسز کی ضلع کولگام میں محاصرے ، تلاشی کی کارروائیاں جاری

سرینگر(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے 5 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منانے اور مکمل ہڑتال کی اپیل کر دی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کی، جسے حریت کانفرنس نے غیر آئینی قرار دیا ہے ۔ترجمان نے کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے کر کے مسئلہ کشمیر کی جانب عالمی توجہ مبذول کرائیں۔ ادھر بھارت کے یوم آزادی سے قبل مقبوضہ وادی اور جموں میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے ۔بھارتی فورسز نے ضلع کولگام کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں، جبکہ مقامی افراد سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔دریں اثنابھارتی حکومت نےپارلیمنٹ میں اعتراف کیا ہے کہ طویل تنازعے کے باعث مقبوضہ کشمیرمیں نفسیاتی امراض میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ اس بحران کی بنیادی وجہ علاقے پر کئی دہائیوں سے جاری فوجی قبضہ، محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں، بلاجواز گرفتاریاں، گھروں کی مسماری اورمواصلاتی پابندیاں ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...