نیوزی لینڈ کا جدید جنگی ڈرونز خریدنے کا اعلان
ویلنگٹن(اے ایف پی)نیوزی لینڈ نے اپنی دفاعی صلاحیتوں کو جدید بنانے کیلئے ’’یک طرفہ حملہ آور ڈرونز‘‘ خریدنے کا اعلان کیا ہے ۔۔
وزیر دفاع کرس پینک کے مطابق یہ ڈرونز روایتی میزائلوں کے مقابلے میں کم لاگت متبادل فراہم کرینگے اور ان میں دھماکا خیز مواد لے جانیکی صلاحیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جلد ڈرون تیار کرنیوالی کمپنیز سے رابطہ کرے گی۔ نیوزی لینڈ سمندری نگرانی کے لیے طویل فاصلے تک پرواز کرنے والے غیر مسلح ڈرونز کی خریداری پر بھی غور کر رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments